ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / عمران خان کا بیان مودی کو ہٹانے کے لیے کانگریس کی سازش: نرملا سیتا رمن

عمران خان کا بیان مودی کو ہٹانے کے لیے کانگریس کی سازش: نرملا سیتا رمن

Wed, 17 Apr 2019 19:53:17  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:17 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کی تشہیر میں سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کو بہت معاملے پر گھیر رہے ہیں، ان میں سے ایک پاکستان کا بھی مسئلہ ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر اب وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کانگریس کو گھیرا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ عمران کا بیان وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹانے کی کانگریس کی سازش کا حصہ ہے۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اگر ہندوستان میں نریندر مودی ایک بار پھر وزیر اعظم بنتے ہیں، توہند۔ پاک میں امن مذاکرات، کشمیرمسئلہ سلجھنے کی زیادہ توقعات ہیں۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ اس قسم کے بیان کیوں دیاجاتا ہے،ہر بار بیان دے کر یہی کہا جاتا ہے کہ یہ ذاتی بیان تھا، پارٹی کا نہیں۔کانگریس میں کئی ایسے لیڈر ہیں، جو پاکستان جاکر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹانے کے لیے مددمانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے لیڈر پاکستان جاکر ’مودی کو ہٹانے کے لیے ہماری مدد کرو‘ چلاتے ہیں، مجھے نہیں پتہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہی ہندوستان اور پاکستان میں ٹکراؤ کی صورتحال بنی ہوئی تھی۔ہندوستان نے بالاکوٹ میں ایئراسٹرائک کی تھی، جو بعد میں لوک سبھا انتخابات کا سیاسی مسئلہ بن گیا۔کانگریس نے بالاکوٹ ایئراسٹرائک کاسیاسی استعمال کرنے کا الزام لگایا تو بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کانگریسی لیڈروں کو پاکستانی ہیروقراردیاگیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کئی بار اپنے تقریر میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے لوگ وہی زبان بول رہے ہیں،جوپاکستان بول رہا ہے۔


Share: